قطر چیرٹی پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبد الرحمن کی جھنگ آمد
فلاحی ادارے قطر چیرٹی پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبد الرحمن نے جھنگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول موضع لو یونین کونسل چھتہ میں پانچ کلاس روم اور دیگر ایڈمنسٹریشن دفاتر…

فلاحی ادارے قطر چیرٹی پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبد الرحمن نے جھنگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول موضع لو یونین کونسل چھتہ میں پانچ کلاس روم اور دیگر ایڈمنسٹریشن دفاتر پر مشتمل نو تعمیر شدہ بلاک کا دورہ کیا اور پودا لگایا۔ گورنمنٹ ہائی سکول مونداں میں بچوں کی سہولت کے لئے واش رومز کے علاوہ سولرپمپ بھی لگایا گیا ہے۔ دریں اثناء انہوں نے دیگر پراجیکٹس شیلٹر ہوم ٹھٹھی قریشی، گورنمنٹ ہائی سکول مونداں میں سولر پمپ سسٹم اور موڑ منڈی پر (کوبلر شا پ)کا بھی دورہ کیااور تسلی و اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں ضلع جھنگ میں دیگر پروگرام جاری رکھنے کاارادہ کیا۔


