قوم کو یوم آزادی مبارک،یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں،محمد عمیر
جھنگ میں یوم آزادی کے حوالے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی،تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر،ڈی پی او محمد راشد ہدایت،سابق ممبر صوبائی اسمبلی شیخ یعقوب،سابق ممبر صوبائی…

جھنگ میں یوم آزادی کے حوالے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی،تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر،ڈی پی او محمد راشد ہدایت،سابق ممبر صوبائی اسمبلی شیخ یعقوب،سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد اسلم بھروانہ انجمن تاجران،میڈیا،سول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔8 بج کر 55 منٹ پر سائرن بجایا گیاجس کے بعد ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ پڑھا گیا ۔پولیس اور ریسکیو 1122 کے چاک وچوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔ جناح ہال میں کیک کاٹا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کہا کہ یوم آزادی ضلع بھر میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے،میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور مملکت پاکستان کے حصول کیلئے لازوال قربانیاں پیش کرنے والے ہمارے تمام ہیروز کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں،
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے خصوصی ویژن کے تحت ضلع کوسرسبزو شاداب بنانے کیلئے ہم 5 لاکھ پودے لگانے کے عزم پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ نجی سیکٹر اور سول سوسائٹی کی تنظیمیں بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پودے لگانے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہم نے بہت قربانیوں کے بعد حآصل کیا ہے ہم سب کو مل جل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے-ملک کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریینگے۔ تقریب کے آخر میں اظہار یکجہتی کے لئے تقریب میں شریک تمام افراد نے پریس کلب تک ریلی بھی نکالی


