خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ماہ فروری کے دوران18250اوورچارجنگ کرنے والے دوکانداروں کو 8لاکھ 42 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرتے ہوئے ماہ فروری2025 کے دوران 331079انسپکشنز کرکے18250اوورچارجنگ کرنے…

ماہ فروری کے دوران18250اوورچارجنگ کرنے والے دوکانداروں کو 8لاکھ 42 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرتے ہوئے ماہ فروری2025 کے دوران 331079انسپکشنز کرکے18250اوورچارجنگ کرنے والے دوکانداروں کو 8لاکھ 42 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کے حوالہ سے 8385دوکانداروں گرفتار کیا گیا ، 2 دوکاندارپر ایف آئی آر رجسٹرڈ کروائی گئی جبکہ 8762دکانیں سیل کی گئیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صارفین کو روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑا جاسکتا۔ پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جارہا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں