خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیں،ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیں، اوورچارجنگ کی شکایات پر سخت کارروائی کی جائے، اس حوالہ سے پرائس…

مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیں،ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیں، اوورچارجنگ کی شکایات پر سخت کارروائی کی جائے، اس حوالہ سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے میٹنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ ہفتے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی انسپکشن بڑھانے اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن لینے کے بھی احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر علی الصبح سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کریں ،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پرائس کنٹرول میکنیزم کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں اس ضمن میں متعلقہ محکمے اپنا فعال اور متحرک کردار ادا کریں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں