728 x 90

مسلح افواج ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،فیلڈ مارشل

مسلح افواج ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،فیلڈ مارشل

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ وہ آج (منگل) کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں زیر تربیت افسران

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

وہ آج (منگل) کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں زیر تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کر رہے تھے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پروپیگنڈے، جھوٹی خبروں یا بیرونی پشت پناہی میں کی جانے والی دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالی جا سکتی۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جو دشمن قوتیں پراکسیز اور پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں وہ ریاست کے عزم اور عوام کے اتحادکے ذریعے بالآخر ناکام ہوں گی۔

 چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے بلوچستان کی حکومت کی جانب سے عوامی بہبود، سماجی و اقتصادی ترقی اور ریاست اور صوبے کے درمیان تعلق کی مضبوطی پر مبنی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں امن، استحکام اور ریاست کی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے افسران اور جوانوں کے اعلی حوصلے، جنگی تیاری اور پیشہ ورانہ عزم کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے جدید جنگ کی تیزی سے بدلتی ہوئی نوعیت کے پیش نظر جدید ٹیکنالوجیز، کثیرجہتی کارروائیوں، تینوں مسلح افواج کے باہمی اشتراک اور مستقبل کے جنگی میدان کے چیلنجوں سے باخبر رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین جنگی تیاری کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا موثر انداز میں جواب دینے کیلئے ہردم تیار رہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos