ڈی پی او ساجد حسین کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راشد خان کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر بھی شریک تھے۔میٹنگ کے دوران زیرِ سماعت اہم مقدمات کی پیشرفت اور ان کے قانونی مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اس امر پر خصوصی زور
ڈی پی او ساجد حسین کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راشد خان کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر بھی شریک تھے۔میٹنگ کے دوران زیرِ سماعت اہم مقدمات کی پیشرفت اور ان کے قانونی مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اس امر پر خصوصی زور دیا گیا کہ مقدمات کی مؤثر اور مضبوط تفتیش کیلئے پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان رابطہ اور باہمی ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنایا جائے۔میٹنگ میں مقدمات کی بروقت یکسوئی میں حائل رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ان کے فوری اور مؤثر حل کیلئے مختلف تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ ڈی پی او جھنگ نے پینڈنگ چالان اور عدالتی ریکارڈ کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی تاکہ مقدمات کی پیروی مؤثر انداز میں کی جا سکے۔مزید برآں عدالتوں میں پیش نہ ہونے والے گواہان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ عدالتی عمل میں تاخیر کا تدارک کیا جا سکے۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا کہنا تھا کہ تفتیشی نقائص کو دور کرتے ہوئے مقدمات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جائے گا اور قانون کے تقاضوں کے مطابق ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *