728 x 90

موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین اور کثیر جہتی خطرہ بن چکی ہے،یوسف رضا گیلانی

موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین اور کثیر جہتی خطرہ بن چکی ہے،یوسف رضا گیلانی

سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین اور کثیر جہتی خطرہ بن چکی ہے، جو خوراک کے تحفظ، آبی وسائل، زراعت، معاشی استحکام اور انسانی بقا کو متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں منعقدہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنسبر بریتھ

سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین اور کثیر جہتی خطرہ بن چکی ہے، جو خوراک کے تحفظ، آبی وسائل، زراعت، معاشی استحکام اور انسانی بقا کو متاثر کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں منعقدہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنسبر بریتھ پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موسمیاتی تحفظ کا امن اور استحکام سے گہرا تعلق ہے، اور پاکستان توانائی، زراعت، خوراک اور پانی کے شعبوں میں اپنی استعداد مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی مالی معاونت کے حصول اور عالمی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos