مون سون بارشوں کے باعث شہر کے تمام ڈسپوزل اسٹیشن کی ورکنگ کو مانیٹر کیا جا رہا ہے,ڈپٹی کمشنر
ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایت پر مون سون بارشوں کے باعث شہر کے تمام ڈسپوزل اسٹیشن کی ورکنگ کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ تمام ڈسپوزل…

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایت پر مون سون بارشوں کے باعث شہر کے تمام ڈسپوزل اسٹیشن کی ورکنگ کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل طور پر فنگشنل رہنے چاہییں ،عملہ ڈیوٹی پر الرٹ رہے، نشیبی علاقوں سے جمع شدہ پانی کی نکاسی کو ممکن بنایا جائے۔ ڈسپوزل اسٹیشن پر بجلی بند ہونے پر جنریٹرز کوسٹینڈ بائی رکھا جائے۔انہوںنے مزید کہا کہ تمام مشینری و عملہ نکاسی آب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مصروف عمل رہے۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایت پربارشوں کے باعث اربن ایریا میں صفائی آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ میونسپل کمیٹی کا عملہ انڈر پاس کی صفائی سمیت مختلف علاقوں میں متحرک ہے ۔شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ کےلئے ایم سی کی طرف سے تیز رفتار اقدامات کئے جارہے ہیں۔بارش کے بعد چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جھنگ ظفر عباس کھوکھر نے ریل بازار کا دورہ کیا اور نکاسی آب کا جائزہ لیا۔


