خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

مون سون کے چوتھے اسپیل کی جھنگ میں موسلا دھار بارش، واسا کا عملہ رات کو بھی متحرک، متعدد علاقوں سے بارش کا پانی نکالنے کا سلسلہ جاری

مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران جھنگ شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد واسا کا عملہ متحرک ہو گیا۔ بارش کے باعث نشیبی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر جمع…

مون سون کے چوتھے اسپیل کی جھنگ میں موسلا دھار بارش، واسا کا عملہ رات کو بھی متحرک، متعدد علاقوں سے بارش کا پانی نکالنے کا سلسلہ جاری

مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران جھنگ شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد واسا کا عملہ متحرک ہو گیا۔ بارش کے باعث نشیبی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر جمع ہونے والے پانی کی فوری نکاسی کے لیے واسا کا آپریشن ونگ رات گئے تک فیلڈ میں موجود ہے اور نکاسی آب کے لئے متحرک ہے۔

ترجمان واسا کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عملہ، مشینری اور فیلڈ سٹاف مختلف مقامات پر بارش کے پانی کی نکاسی میں مصروف رہا تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈسپوزل اسٹیشنز کو مکمل فعال رکھا گیا جبکہ نکاسی آب کے عمل کی مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

واسا حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران اور اس کے بعد تمام متعلقہ افسران و اہلکار ہائی الرٹ رہے اور شہر کے مختلف نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے پانی کو جلد از جلد نکالنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مون سون کے باقی اسپیلز کے دوران بھی واسا اسی طرح بروقت اقدامات جاری رکھے گا تاکہ بارش کے باعث شہری زندگی معمول کے مطابق برقرار رہ سکے۔
:::

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں