خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

نوجوانوں کو جذباتی ذہانت، تنقیدی سوچ، اور موثر گفتگو کی تربیت کے لیے سائیکوپ اور نیکٹا کی جانب سے دورزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جھنگ میں نوجوانوں کی تربیت کے لیے سائیکوپ اور نیکٹا کی مشترکہ کاوشیں،سائیکوپ اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (NACTA) کے اشتراک سے ضلع جھنگ کی تمام تحصیلوں میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے…

نوجوانوں کو جذباتی ذہانت، تنقیدی سوچ، اور موثر گفتگو کی تربیت کے لیے سائیکوپ اور نیکٹا کی جانب سے دورزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جھنگ میں نوجوانوں کی تربیت کے لیے سائیکوپ اور نیکٹا کی مشترکہ کاوشیں،سائیکوپ اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (NACTA) کے اشتراک سے ضلع جھنگ کی تمام تحصیلوں میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا، جن میں 200 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق
تحصیل اٹھارہ ہزاری، احمد پور سیال، شورکوٹ اور جھنگ میں منعقد کی گئی دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو بنیادی زندگی کے ہنر سکھانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ان ہنر میں جذباتی ذہانت، تنقیدی سوچ، اور موثر گفتگو شامل تھے، جو نوجوانوں کو تنازعات اور چیلنجز کا تعمیری انداز میں سامنا کرنے کے لیے تیار کرتے ہیں۔ورکشاپ کے دوران نوجوانوں کو ان کے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا، تاکہ وہ سماجی ہم آہنگی اور معاشرتی بہبود میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں اپنے معاشرے میں امن، برداشت اور اتحاد کے فروغ کے لیے متحرک بنانا تھا۔اس اقدام کو علاقے کے عوام اور نوجوانوں نے بے حد سراہا، کیونکہ یہ پروگرام نوجوان نسل کو اپنے معاشرتی کردار کو سمجھنے اور بہتر مستقبل کی تعمیر اور ملک کی ترقی کے لیے خود کو تیار کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں