خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
متفرق

نوجوان کھلاڑیوں کو کوہ پیمائی،سکیٹنگ اور کلائمبنگ کے کھیلوں سے روشناس کروانے کے لئے الپائن کلب جھنگ کا قیام عمل میں آگیا

نوجوان کھلاڑیوں کو کوہ پیما،سکیٹنگ اور کلائمبنگ کے کھیل سے روشناس کروانے کے لئے الپائن کلب جھنگ کا قیام عمل میں آگیا۔اس سلسلہ میں سپورٹس کمپلیکس جھنگ میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔جس…

نوجوان کھلاڑیوں کو کوہ پیمائی،سکیٹنگ اور کلائمبنگ کے کھیلوں سے روشناس کروانے کے لئے الپائن کلب جھنگ کا قیام عمل میں آگیا

نوجوان کھلاڑیوں کو کوہ پیما،سکیٹنگ اور کلائمبنگ کے کھیل سے روشناس کروانے کے لئے الپائن کلب جھنگ کا قیام عمل میں آگیا۔اس سلسلہ میں سپورٹس کمپلیکس جھنگ میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔جس میں الپائن کلب جھنگ کے عہدیداروں کا چناو کیا گیا۔متفقہ طور پر رانا غلام عارف کو صدر ،راو عبدالواحد خان سینئر نائب صدر،سید ارسلان ناصر نائب صدر، امان اللہ شان جنرل سیکرٹری،کنور محمد علی جوائنٹ سیکرٹری، شاہد حمید فنانس سیکرٹری، خرم رئیس انفارمیشن سیکرٹری،راو فرخ،سلمان علی،عامر چوہدری اور وسیم الدین اظہر کو ایگزیکٹو ممبر منتخب کیا گیا۔اس موقع پر نومنتخب صدر رانا غلام عارف نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ الپائن کلب کے قیام کا مقصد نوجوان لڑکے لڑکیوں کو کوہ پیما بنانا ہے تاکہ وہ پاکستان کے خوبصورت اور بلند پہاڑوں کی چوٹیوں کو سر کرسکیں۔صد الپائن کلب پاکستان میجر جنرل عرفان ارشد کی قیادت میں نوجوانوں کو بہترین تربیت کے بعد ایسے کوہ پیما تیار کرنا ہے جو نہ صرف اپنے علاقوں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔اس سے قبل ان نوجوانوں کو کلائمبنگ کی تربیت دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل اسلام آباد میں قومی کلائمبنگ چیمپین شپ میں جھنگ کے نوجوان پنجاب کی نمائندگی کرکے اپنے فن کے جوہر دیکھا چکے ہیں اس طرح کے ایونٹ میں جھنگ کے نوجوان کو شمولیت کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ مستقبل میں وہ بڑے ٹائٹل اپنے نام کرسکیں۔جنرل سیکرٹری امان اللہ شان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں کی بجائے مثبت اور صحت مند سرگرمیوںکی طرف راغب کروانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم ایسے نوجوان تیار کریں گے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کریں گے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں