وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کی ہمشیرہ نورین نیازی کے معرکۂ حق میں پاکستان کی تاریخی کامیابی سے متعلق بیان سے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے آج لاہور میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا
وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کی ہمشیرہ نورین نیازی کے معرکۂ حق میں پاکستان کی تاریخی کامیابی سے متعلق بیان سے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا ہو گیا ہے۔
انہوں نے آج لاہور میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے نورین نیازی کے بیان کو نمایاں کر کے پیش کیا۔
مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کشمیری عوام کا نعرہ ہے، “کشمیر بنے گا پاکستان”۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیری مہاجرین کی حب الوطنی پر کسی کو انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کشمیر کے نصب العین کے خلاف ہر سازش، تشدد اور بدامنی پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *