ایم ڈی واسا سید صولت رضا نے دی جھنگ ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے شہر بھر میں سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل جاری ہے ، انہوں کیا کہ آج محلہ احمد نگر، گلی نالے والی،بستی گوہر عباس، رشید چوک،باب عمر، جھنگ سٹی سمیت شہر دیگر کئی علاقوں میں سیوریج کی لائنوں
ایم ڈی واسا سید صولت رضا نے دی جھنگ ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے شہر بھر میں سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل جاری ہے ، انہوں کیا کہ آج محلہ احمد نگر، گلی نالے والی،بستی گوہر عباس، رشید چوک،باب عمر، جھنگ سٹی سمیت شہر دیگر کئی علاقوں میں سیوریج کی لائنوں کی صفائی کی گئی جبکہ واسا جھنگ کی ٹیم گوجرہ روڈ پر ڈیسلٹنگ کا کام جاری رکھے ہوئے ہے، جو کہ گیٹوں سے شروع کیا گیا تھا اور اب بتدریج پورے روڈ پر پھیلایا جا رہا ہے۔
اس دوران سیوریج لائنوں میں موجود مٹی، پتھر اور رکاوٹیں صاف کی جا رہی ہیں تاکہ نکاسیٔ آب کا نظام بہتر اور مؤثر انداز میں کام کرے۔
واسا جھنگ شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ کچرا یا شاپرز سیوریج لائنوں میں نہ پھینکیں تاکہ یہ نظام بلا تعطل کام کرتا رہے اور شہر صاف ستھرا رہے۔
صاف ستھرا جھنگ، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *