وزارت خارجہ مشتاق احمدخان کے محفوظ انخلاء کی کوششیں کررہی ہے،ترجمان
وزارت امور خارجہ نے کہاہے کہ وہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے محفوظ انخلاء کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ اردن کی…

وزارت امور خارجہ نے کہاہے کہ وہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے محفوظ انخلاء کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ اردن کی حکومت کے گراں قدر تعاون سے ہمیں امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر اردن کی برادر حکومت کا تہہ دل سے مشکور ہے۔


