خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حلال شعبے کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ضروری ہے، خالد مگسیپاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی سیریز جیت لیچین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے دوران مودی حکومت کی دفاعی پالیسی کو عالمی تنقید کا سامناافغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت جاریپاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آردانش اسکولوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا، وزیراعظماینٹی کرپشن پنجاب نے سی ای او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر محمد یونس منیر کو مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں 5 نومبر کو طلب کر لیا، شیخوپورہ ہسپتال میں تعیناتی کے دوران سرکاری فنڈز میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات، تحریری جواب طلبجھنگ میں جرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی پر ڈی پی او ساجد حسین کی جانب سے سی سی ڈی ٹیم کی حوصلہ افزائی، ڈی ایس پی بابر نواز ہندل کو لیٹر آف اپریسی ایشن جاری، انسپکٹر اظہر خان سمیت افسران و اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم
ماحولیات

وزیراعظم کا باکو میں عالمی رہنماؤں سے ماحولیاتی مسائل پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف نے آج(منگل کو) باکو میں انتیسویں موسمیاتی لائحہ عمل سے متعلق سربراہی اجلاس COP-29 کی افتتاحی تقریب کے دوران عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات…

وزیراعظم کا باکو میں عالمی رہنماؤں سے ماحولیاتی مسائل پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف نے آج(منگل کو) باکو میں انتیسویں موسمیاتی لائحہ عمل سے متعلق سربراہی اجلاس COP-29 کی افتتاحی تقریب کے دوران عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کی ہیں۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کی اور موسمیاتی تبدیلی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور خاتون اول ایمنی اردوان سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے عالمی سطح پر اہمیت کے حامل ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل میں تعاون پر بات چیت کی۔

اس کے علاوہ شہبازشریف نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوئیف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے وسطی ایشیا کے ملکوں اور پاکستان میں گلیشیئرز اور آبی وسائل کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے پاکستان تاجکستان اور ازبکستان کے درمیان مواصلاتی روابط کو وسعت دینے پر بھی غور کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے نیپال کے صدر رام چندر پال اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے بھی بات چیت کی۔

انہوں نے جنوبی ایشیاء میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، سطح سمندر میں اضافے کے خطرے اور جنگلات کے تحفظ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں