وزیراعظم محمد شہباز شریف نے علاقائی صورتحال میں مزید کشیدگی کو روکنے اور سفارتی اقدامات کی بحالی کی گنجائش پیدا کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہی۔ دونوں رہنماوں نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جو
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے علاقائی صورتحال میں مزید کشیدگی کو روکنے اور سفارتی اقدامات کی بحالی کی گنجائش پیدا کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہی۔
دونوں رہنماوں نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جو ایران پر اسرائیل کے حملے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات کے بعد بگڑ گئی جس نے پورے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کشیدگی ایسے وقت میں ہوئی جب امریکہ ایران کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری تھیں، جس میں عمان نے فعال کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے نازک سفارتی عمل متاثر ہوا ہے اور خطے میں بات چیت کو فروغ دینے اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
وزیر اعظم نے عمان کے ثالثی کے کردار کو سراہتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بات چیت کو آسان بنانے اور اعتماد سازی میں ان کی تعمیری کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ عمان کی متوازن اور دوراندیش سفارت کاری خطے میں استحکام لانے والی قوت ہے۔
دونوں رہنماں نے قریبی رابطے میں رہنے اور امن کی بحالی اور دیرپا علاقائی استحکام یقینی بنانے کے لیے سفارتی اقدامات کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *