وزیراعظم کی ایف بی آر کو عدالتوں میں ٹیکس کےزیرالتواء مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت
وزیراعظم شہبازشریف نے عدالتوں میں ٹیکس سے متعلق زیرالتوا مقدمات جلدنمٹانے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملک میں محصولات کی اپیلوں کے ٹریبونلز کے امور کے جائزہ اجلاس…

وزیراعظم شہبازشریف نے عدالتوں میں ٹیکس سے متعلق زیرالتوا مقدمات جلدنمٹانے کی ہدایت کی ہے ۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملک میں محصولات کی اپیلوں کے ٹریبونلز کے امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ان مقدمات کوپائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کو فوری طورپر تیز کرے۔
وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں محصولات کی اپیلوں کے ٹریبونلز میں عالمی معیار کے افراد کا تقرر کیاجائے اورانھیں مسابقتی تنخواہیں اورمراعات دی جائیں۔
انہوں نے کہاکہ اپیل ٹریبونلز میں بہترین صلاحیتوں والے افراد کا تقرر کرکے مقدمات جلد مکمل کیئے جائیں انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
شہبازشریف نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات پر تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے حال ہی میں کراچی میں فیس لیس کسٹمز اسسٹمنٹ سسٹم کا آغاز کیاگیا ہے وزیراعظم نے کہا اس جدید نظام سے بدعنوانی اور کسٹمز کلیئرنس کے وقت میں نمایاں کمی آئی ہے۔
قوم کی ایک ایک پائی بچانے کے حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا حکومت غریبوں پرمزید بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس وصول کرے گی۔
اجلاس کو ان لینڈ ریونیو ایپلیٹ ٹربیونلز میں اصلاحات کے حوالے سے پیشرفت سے بھی آگاہ کیاگیا۔
وزیراعظم نے مقررہ وقت میں اصلاحات کے عمل کومکمل کرنے کی ہدایت کی ۔


