خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایت
معیشت

وزیراعظم کی درآمدی محصولات ٹیرف میں نمایاں کمی کی منظوری

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج (جمعہ) اسلام آباد میں نیشنل ٹیرف پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر اعظم نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے درآمدی محصولات (ٹیرف) میں بتدریج…

وزیراعظم کی درآمدی محصولات ٹیرف میں نمایاں کمی کی منظوری

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج (جمعہ) اسلام آباد میں نیشنل ٹیرف پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر اعظم نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے درآمدی محصولات (ٹیرف) میں بتدریج کمی کی منظوری دی ہے۔

اس اقدام کو معاشی بہتری کے حصول کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے جس سے برآمدات پر مبنی ترقی ممکن ہوگی اور مہنگائی کی شرح کو بھی کنٹرول میں رکھنے میں مددملے گی، بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت مضبوط معیشت کے حصول،روزگار کے مواقع کی فراہمی اور مہنگائی کے دیرپا اور مکمل خاتمے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی وغیرملکی ماہرین معیشت سے سیر حاصل مشاورت کے بعد بنیادی معاشی اصلاحات کے لیے ایک جامع منصوبہ تشکیل دیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو روزگار کی فراہمی اور خاص طور پر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو باعزت روزگار مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

وزیر اعظم نے اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو اگلے چار سے پانچ سال میں مکمل طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کسٹمز ڈیوٹی کو زیادہ سے زیادہ 15 فیصد تک محدود کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی معاشی بہتری ان کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک، معاون خصوصی ہارون اختر اور دیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں