وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی قرضوں تک رسائی کیلئے سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے ساتھ مل کر ایک جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ وہ اسلام آباد میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی قرضوں تک رسائی کیلئے سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے ساتھ مل کر ایک جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔
وہ اسلام آباد میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو قرضوں کی فراہمی میں زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔
شہبازشریف نے ہدایت کی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی استعداد کار بڑھانے، بالخصوص کسانوں کی اجناس اور پھلوں کی پراسیسنگ کیلئے انہیں آگاہی اور قرضے فراہم کرنے کے حوالے سے سہولت فراہم کی جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی پراڈکٹس کی تیاری کیلئے کمرشل بینکوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *