خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چناب کالج جھنگ کے استاد پر تشدد، پرنسپل کی متاثرہ استاد سے ملاقات، مکمل تعاون اور انصاف کی یقین دہانیسائنس اور امن کا عالمی ہفتہ شروع ہوگیاوزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں کیتھ لیب کا افتتاح کر دیاپاکستان کو اکتوبر میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر موصولریلوے کا جدید نیٹ ورک قومی اقتصادی سالمیت اور علاقائی روابط کے لیے ناگزیر ہے، اسحاق ڈارانڈر 19 ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گاراولپنڈی ٹیسٹ: تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا کے 404 رنز، 4 کھلاڑی آؤٹغزہ پر اسرائیلی حملوں میں پانچ فلسطینی شہید ، دوبچوں ،بے گھر خاتون سمیت چودہ افراد زخمی
معیشت

وزیراعظم کی قطر کے سرمایہ کاروں کوتعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی دعوت

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے ملاقات کی۔ قطری وزیر پاکستان اور قطر کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کے چھٹے اجلاس…

وزیراعظم کی قطر کے سرمایہ کاروں کوتعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی دعوت

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے ملاقات کی۔

قطری وزیر پاکستان اور قطر کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کی  مشترکہ  صدارت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔

ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان قطر تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقائد، اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے قطر کو پاکستان کا اہم شراکت دار اور بااثر علاقائی ثالث قرار دیا۔

وزیراعظم نے توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے قطری سرمایہ کاروں کو حکومت کے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل فریم ورک کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے قطری قیادت کی نیک خواہشات پہنچائیں اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید گہرے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جے ایم سی کا چھٹا اجلاس باہمی تعاون کے نئے راستے متعین کرنے کے لیے ایک اہم فورم ثابت ہوا ہے۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی فورمز پر تعاون جاری رکھنے اور کاروباری روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں