وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ٹیکس ریونیو کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ٹیکس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ہدایت کی ہے۔ آج (جمعرات) اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق امور کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے مجموعی ملکی پیداوار میں
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ٹیکس ریونیو کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ٹیکس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ہدایت کی ہے۔
آج (جمعرات) اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق امور کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے مجموعی ملکی پیداوار میں ٹیکس کی شرح کے گیارہ فیصد ہدف کے حصول کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ذریعے کسٹم کلیئرنس کی مدت میں نمایاں کمی کرنے پر ایف بی آر حکام کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ درآمدات اور برآمدات کے لئے کسٹم کلیئرنس کی مدت میں مزید کمی کی جائے۔
انہوں نے حکومتی محصولات میں اضافے کے لیے معیشت کے تمام شعبوں میں ٹیکس کے نفاذ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *