خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
معیشت

وزیراعظم کی محصولات کے اہداف کیلئے ٹیکس دائرہ کارکووسعت دینے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ٹیکس ریونیو کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ٹیکس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ہدایت کی ہے۔ آج (جمعرات) اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ…

وزیراعظم کی محصولات کے اہداف کیلئے ٹیکس دائرہ کارکووسعت دینے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ٹیکس ریونیو کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ٹیکس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ہدایت کی ہے۔

آج (جمعرات) اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق امور کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے مجموعی ملکی پیداوار میں ٹیکس کی شرح کے گیارہ فیصد ہدف کے حصول کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ذریعے کسٹم کلیئرنس کی مدت میں نمایاں کمی کرنے پر ایف بی آر حکام کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ درآمدات اور برآمدات کے لئے کسٹم کلیئرنس کی مدت میں مزید کمی کی جائے۔

انہوں نے حکومتی محصولات میں اضافے کے لیے معیشت کے تمام شعبوں میں ٹیکس کے نفاذ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں