وزیراعظم کی پروفیسر محمد یونس کو بنگلہ دیش حکومت کا چیف ایڈوائزر کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد
وزیراعظم شہبازشریف نے پروفیسر محمد یونس کو بنگلہ دیش کی حکومت کا چیف ایڈوائزر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے بنگلہ دیش کو پائیدار…

وزیراعظم شہبازشریف نے پروفیسر محمد یونس کو بنگلہ دیش کی حکومت کا چیف ایڈوائزر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے بنگلہ دیش کو پائیدار اور خوشحال مستقبل کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے بار ے میں ان کی عظیم کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


