وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں بائیکس سمیت تمام وہیکلز پر ای ٹیگ لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری وزیراعلیٰ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے 7 روز میں مائیکرو سیکیورٹی پلان طلب کر لیا اور پنجاب سائبر کرائم انوسٹی گیشن یونٹ بنانے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں بائیکس سمیت تمام وہیکلز پر ای ٹیگ لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری وزیراعلیٰ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے 7 روز میں مائیکرو سیکیورٹی پلان طلب کر لیا اور پنجاب سائبر کرائم انوسٹی گیشن یونٹ بنانے کی بھی منظوری دی، جس کا سربراہ مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اضلاع میں ڈسٹرکٹ آن لائن کرائم سینٹر قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے غیر روایتی داخلی پوائنٹس پر پابندی، سرچ لائٹس اور ڈرون سرویلنس کے ذریعے سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات دیں۔ چیک پوسٹوں پر روف ٹاپ مانیٹرنگ، جدید ڈرون ڈیفنس اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کے لیے کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کا بھی حکم دیا۔
اجلاس میں یوم حضرت علیؓ کے لیے سیکیورٹی ایس او پیز بنانے پر اتفاق ہوا۔
وزیراعلیٰ نے لاہور سمیت پنجاب میں صورتحال کو بروقت سنبھالنے پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور لاہور پولیس کو شاباش دی اور امن و امان کی بحالی کے لئے متحرک علماء کرام کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب کو متحرک رہنا ہوگا، جنگ کے طریقے بدل چکے ہیں، اس لیے تیار رہنا ضروری ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *