وزیرخزانہ عالمی بینک اورآئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اعلیٰ حکام…

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔
اپنے دورے کے دوران وہ عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اعلیٰ حکام کے علاوہ امریکی محکمہ خزانہ کے سینئر افسران سے ملاقات کریں گے۔
وزیر خزانہ اپنے دورے کے دوران چین’ برطانیہ’ سعودی عرب’ متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وہ مشرق وسطیٰ میں مالیاتی درجہ بندی کے عالمی اداروں’ کمرشل بینکوں اور سرمایہ کاری کے بینکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔


