خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایت
معیشت

وزیرخزانہ کا ملک کوپائیدارمعاشی ترقی کے راستے پرگامزن کرنے کاعزم

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک کو جامع اور پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آج سینیٹ میں مالیاتی بل دو…

وزیرخزانہ کا ملک کوپائیدارمعاشی ترقی کے راستے پرگامزن کرنے کاعزم

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک کو جامع اور پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آج سینیٹ میں مالیاتی بل دو ہزار پچیس چھبیس پر بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط قائم کیا، مہنگائی پر قابو پایا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا جبکہ ختم ہونے والے مالی سال کے دوران حسابات جاریہ میں بہتری آئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری اخراجات میں گزشتہ برسوں کے دوران دس سے بارہ فیصد اضافے کے مقابلے میں آئندہ مالی سال میں ایک اعشاریہ نو فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چھ سے بارہ لاکھ آمدن والے افراد پر انکم ٹیکس دو اعشاریہ پانچ فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دیا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ مشاورت کے بعد سولر پینلز پر سیلز ٹیکس اٹھارہ فیصد سے کم کر کے دس فیصد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بھی پانچ سو بانوے ارب روپے سے بڑھا کر سات سو سولہ ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

ایوان کا اجلاس ملتوی کر دیا گیاہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں