وزیرخزانہ کی اے آئی آئی بنک سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنے کی درخواست
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ایشین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بنک سے درخواست کی ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی اورآفات سے نمٹنے کی تیاری کیلئے قرضوں کے حوالے سے پاکستان کی معاونت کرے۔انہوں نے یہ بات بنک کے…

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ایشین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بنک سے درخواست کی ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی اورآفات سے نمٹنے کی تیاری کیلئے قرضوں کے حوالے سے پاکستان کی معاونت کرے۔انہوں نے یہ بات بنک کے صدر جین لیکون سے واشنگٹن میں ملاقات میں کہی۔وفاقی وزیر نے بنک کو این فائیو جی ٹی روڈ تعمیر نو منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ۔انہوں نے خصوصاً دوہزاربائیس کے تباہ کن سیلاب کے بعد بنک کی طرف سے پاکستان کی مدد کی تعریف کی ۔انہوں نے پاکستان میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے منصوبوں پرپیشرفت پراطمینان ظاہرکیا اور جاری منصوبوں کیلئے رقوم کی فراہمی کا عمل مزید بہتر بنانے پرزوردیا۔انہوں نے بنک کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔


