خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
معیشت

وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، معاشی تعاون اور سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 کے اجلاسوں کے موقع پر اپنی اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں ماحولیاتی نقصانات سے بچاؤ، بیرونی سرمایہ…

وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، معاشی تعاون اور سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 کے اجلاسوں کے موقع پر اپنی اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں ماحولیاتی نقصانات سے بچاؤ، بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اقتصادی تنوع کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات کے ازالے سے متعلق آئی ایم ایف کے اعلیٰ سطح کے مکالمے میں انہوں نے زور دیا کہ خطرات سے دوچار ملکوں میں تیزی سے رقوم تقسیم کی جائیں۔

سرمایہ کاری کی ضمانت کے کثیر ملکی ادارے کے ایگزیکٹو نائب صدر HIROSHI MATANO کے ساتھ ملاقات میں اورنگزیب نے ادارے کے نمائندے کی پاکستان میں آئندہ آمد کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ رواں سال سمجھوتہ طے پا جائے گا۔

وزیرخزانہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار THOMAS LERSTEN کے ساتھ بھی تعمیری ملاقات کی اور پاکستان میں معدنیات کے بارے میں کانفرنس میں بھرپور شرکت پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔

بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر MAKHTAR DIOP کے ساتھ بات چیت میں وفاقی وزیر نے پاکستان کے مضبوط ملکی اقتصادی اشاریوں کو اجاگر کیا جن میں فچ کی طرف سے پاکستان کی درجہ بندی میں حالیہ بہتری شامل ہے۔

انہوں نے JIM BARROWS کی قیادت میں امریکی ایکسپورٹ، امپورٹ بینک کے سینئر نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں پاکستان کی معیشت میں بہتری اور مالیاتی ٹھوس اقدامات کے بارے میں بتایا۔

وزیر خزانہ نے انہیں ریکوڈک منصوبے کے بارے میں تازہ صورتحال بتاتے ہوئے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے EXIM بینک کی حمایت بڑھانے پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے JP MORGAN CHASE سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے معاشی استحکام اور منڈیوں کو متنوع بنانے کے منصوبہ جات کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے غیر یقینی صورتحال میں قدم رکھنے کے بارے میں آئی ایم ایف کے ایک پینل مباحثے میں اس بات پر زوردیا کہ عالمی غیر یقینی صورتحال میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جائے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں