وزیرخزانہ کی پاک،امریکہ تعلقات کے فروغ میں پاکستانی کمیونٹی کے کردارکی تعریف
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی،کاروباری اور سرمایہ کاری پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی ہے۔ واشنگٹن میں امریکہ میں مقیم…

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی،کاروباری اور سرمایہ کاری پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی ہے۔
واشنگٹن میں امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں وزیر خزانہ نے انہیں پاکستان میں سماجی و معاشی ترقی کے بارے میں آگاہ کیا۔
ادھر پاکستانی امریکن ٹیکنالوجی کے ماہرین سے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے آئی ٹی کے شعبے کو معیشت کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں سے ایک قرار دیا اور بتایا کہ پاکستان فری لانسنگ کے لحاظ سے دنیا کے پہلے پانچ ممالک میں شامل ہے۔


