وزیراعظم شہباز شریف نے خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں کو پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت دستیاب رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات ایران اور خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے انخلا کے حوالے سے آج (جمعرات ) کو اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں کو پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت دستیاب رہنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ بات ایران اور خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے انخلا کے حوالے سے آج (جمعرات ) کو اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایران سے پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون پر برادر ملک آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس میں ایران سے پاکستانیوں کے انخلا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ایران سے پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ رہے ہیں اور آذربائیجان میں پاکستانی سفارت خانہ اس سلسلے میں پوری طرح متحرک ہے۔
اجلاس کو خلیجی ممالک میں مقیم شہریوں کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *