728 x 90

وزیر بحری امور کا کراچی میں فشریز اینڈ ایکوا کلچر ریسرچ سینٹر کے قیام کا اعلان

وزیر بحری امور کا کراچی میں فشریز اینڈ ایکوا کلچر ریسرچ سینٹر کے قیام کا اعلان

وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی کی کورنگی فش ہاربر اتھارٹی میں فشریز اینڈ ایکوا کلچر ریسرچ سینٹر کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 10 ایکڑ رقبے پر محیط ماہی پروری اور آبی زراعت کی تحقیق اور تربیت کی سہولت ماہی گیری کے شعبے

وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی کی کورنگی فش ہاربر اتھارٹی میں فشریز اینڈ ایکوا کلچر ریسرچ سینٹر کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 10 ایکڑ رقبے پر محیط ماہی پروری اور آبی زراعت کی تحقیق اور تربیت کی سہولت ماہی گیری کے شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

انہوں نے کہا کہ طویل مدتی ہدف علاقائی اہمیت کے ایک پائیدار اور برآمدات پر مبنی آبی زراعت کے مرکز کا قیام ہے، جو ایک مضبوط بحری معیشت کے ذریعے ترقی کے عمل کو تیز کرے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos