وزیر خزانہ کاسازگار پالیسی لائحہ عمل کی تشکیل کی ضرورت پر زور
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سرمائے کی عالمی منڈیوں میں پاکستان کی کاروباری سرگرمیوں کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے سازگار پالیسی لائحہ عمل کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اُنہوں…

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سرمائے کی عالمی منڈیوں میں پاکستان کی کاروباری سرگرمیوں کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے سازگار پالیسی لائحہ عمل کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار ہانگ کانگ میں ایشیائی مالیاتی فورم کے موقع پر سروس لانگ مارچ کی قیادت سے ملاقات میں کیا جن میں چینی چیئرمین جن یونگ شینگ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر سعید شامل تھے۔
اُنہوں نے ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج کو رجسٹر کرنے کے سروس لانگ مارچ کے ارادے کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ پاکستان نہ صرف اس رجسٹریشن بلکہ سرمائے کی عالمی منڈیوں میں رجسٹریشن کی خواہشمند دیگر کمپنیوں کی بھی حمایت کرے گا۔


