خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
معیشت

وزیر خزانہ کا برآمدات کے فروغ کیلئے نجی شعبے کی قیادت میں معاشی ترقی کی حمایت پر زور

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نجی شعبے کی قیادت میں اقتصادی ترقی کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے معیشت میں توسیع کیلئے برآمدات کے فروغ پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کے…

وزیر خزانہ کا برآمدات کے فروغ کیلئے نجی شعبے کی قیادت میں معاشی ترقی کی حمایت پر زور

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نجی شعبے کی قیادت میں اقتصادی ترقی کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے معیشت میں توسیع کیلئے برآمدات کے فروغ پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے وفد سے ملاقات میں کہی جس کی سربراہی اس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹماخترڈائیوپ کررہے تھے۔

وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کو نجی شعبے کے ساتھ اس کے حال ہی میں طے پانے والے منصوبوں پر مبارکباد دی اور پاکستان میں نجی کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے فعال کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے وفدکو پاکستان کے مجموعی اقتصادی استحکام سے متعلق آگاہ کیا۔

ماخترڈائیوپ ْنے وزیر خزانہ کی مہمان نوازی کی تعریف کی اور حکومت کی اصلاحات کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے عالمی بینک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کے ڈھانچے کی تعریف کی اور اسے عالمی سطح پر ایک بہترین طرز عمل قرار دیا۔

ماخترڈائیوپ نے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ماحول دوست توانائی‘ اعدادو شمار کے مراکز‘ زرعی اشیاء کی فراہمی میں بہتری‘ ٹیلی کام کے شعبے اور ڈیجیٹائزیشن جیسے اہم شعبوں میں مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ ملاقات تعاون جاری رکھنے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں سرمایہ کاری کے دوطرفہ عزم کے اعادے پر ختم ہوئی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں