وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا اور اکیڈمی کو اپ گریڈ کرنے کیلئے جاری منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے دورے کے دوران ترقیاتی کام کا معائنہ کیا اور پورے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے
وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا اور اکیڈمی کو اپ گریڈ کرنے کیلئے جاری منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ نے دورے کے دوران ترقیاتی کام کا معائنہ کیا اور پورے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے تمام کلاس رومز کو جدید آئی ٹی سہولیات سے آراستہ کیا جائے جس سے تربیت حاصل کرنے والے عصری تعلیمی ذرائع اور ڈیجیٹل تربیتی وسائل سے مستفید ہو سکیں۔
وزیر داخلہ نے باقی کام بروقت مکمل کرنے، تعمیرکا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور چاردیواری کو آئندہ دو ماہ میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *