خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہاقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوریحکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلالمردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیااے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگاایران میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاریشمالی کوریا کا نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل نظام کا تجربہفیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
معیشت

وفاقی کابینہ کی بجلی پیداکرنے والی چودہ کمپنیوں کے معاہدوں میں نظر ثانی کی منظوری

وفاقی کابینہ نے بجلی پیدا کرنے والی چودہ خودمختار کمپنیوں کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس…

وفاقی کابینہ کی بجلی پیداکرنے والی چودہ کمپنیوں کے معاہدوں میں نظر ثانی کی منظوری

وفاقی کابینہ نے بجلی پیدا کرنے والی چودہ خودمختار کمپنیوں کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ان آئی پی پیز کے منافع اور لاگت میں 802 ارب روپے تک کمی کی تجویز کی منظوری دی گئی اور یہ طے پایاکہ گزشتہ برسوں میں آئی پی پیز کے اضافی منافع سے پینتیس ارب روپے کی کٹوتی کی جائے گی۔آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں کے تحت حکومت کو چودہ کھرب روپے کا فائدہ ہوگا۔

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ آئی پی پیزکے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدے سے نہ صرف قومی خزانے کی بچت ہوگی اورگردشی قرضہ ختم ہوگابلکہ بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔

کابینہ نے انسداد منشیات ڈویژن کو وزارت داخلہ اور ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی بھی منظوری دی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں