پاکستان اور کویت نے توانائی کے شعبے میں نئی راہیں تلاش کرنے اور روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور کویت کے سفیر نصر عبدالرحمن جسرالموتارئی کی ملاقات کے دوران ہوا۔ اس موقع پر وزیر پٹرولیم نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد،
پاکستان اور کویت نے توانائی کے شعبے میں نئی راہیں تلاش کرنے اور روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور کویت کے سفیر نصر عبدالرحمن جسرالموتارئی کی ملاقات کے دوران ہوا۔
اس موقع پر وزیر پٹرولیم نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور طویل شراکت داری پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پٹرولیم کے شعبے میں کویت کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔
علی پرویز ملک نے کویتی سفیر کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کا سچا دوست قرار دیا۔
اپنی گفتگو میں کویت کے سفیرنصر عبدالرحمن جسرالموتارئی نے پاکستان میں اقتصادی ترقی کی حالیہ پیشرفت کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے اور اس کی ترقی کی حمایت کیلئے اپنے ملک کے عزم کا اظہار کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *