خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
معیشت

پاکستان،کویت کا توانائی کے شعبے میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پراتفاق

پاکستان اور کویت نے توانائی کے شعبے میں نئی راہیں تلاش کرنے اور روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور کویت کے سفیر نصر…

پاکستان،کویت کا توانائی کے شعبے میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پراتفاق

پاکستان اور کویت نے توانائی کے شعبے میں نئی راہیں تلاش کرنے اور روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور کویت کے سفیر نصر عبدالرحمن جسرالموتارئی کی ملاقات کے دوران ہوا۔

اس موقع پر وزیر پٹرولیم نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور طویل شراکت داری پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پٹرولیم کے شعبے میں کویت کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔

علی پرویز ملک نے کویتی سفیر کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کا سچا دوست قرار دیا۔

اپنی گفتگو میں کویت کے سفیرنصر عبدالرحمن جسرالموتارئی نے پاکستان میں اقتصادی ترقی کی حالیہ پیشرفت کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے اور اس کی ترقی کی حمایت کیلئے اپنے ملک کے عزم کا اظہار کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں