پاکستان، آذربائیجان کےسرمایہ کاری2 ارب ڈالرتک بڑھانے کیلئے مذاکرات
پاکستان اور آذربائیجان خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے باہمی طور پر سودمند منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دو ارب ڈالر تک اضافہ کرنے کے بارے میں مذاکرات کر رہے ہیں۔ تفصیلات…

پاکستان اور آذربائیجان خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے باہمی طور پر سودمند منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دو ارب ڈالر تک اضافہ کرنے کے بارے میں مذاکرات کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان توانائی، بنیادی ڈھانچہ اور نجکاری میں سرمایہ کاری کیلئے معاہدوں پر دستخط کرنے کا بھی امکان ہے۔
پاکستان اور آذربائیجان وسطی ایشیائی ممالک سے رابطے اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے بھی مذاکرات کر رہے ہیں کیونکہ آذربائیجان نے پاکستان کے موٹروے اور بنیادی ڈھانچہ کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
دونوں ممالک مشترکہ توانائی، قابل تجدید توانائی اور توانائی کی بچت کے منصوبوں کے بارے میں مذاکرات کر رہے ہیں۔
آذربائیجان نے پاکستان کے نجکاری پروگرام میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔


