پاکستانی صنعتکار محمد ذیشان شہزاد کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ جاری
متحدہ عرب امارات نے ایک پاکستانی صنعتکار محمد ذیشان شہزاد کو گولڈن ویزہ جاری کیا ہے۔ جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں گاڑیاں تیار کرنے کی جدید صنعت کو نئی شکل دی ہے۔ ذیشان…

متحدہ عرب امارات نے ایک پاکستانی صنعتکار محمد ذیشان شہزاد کو گولڈن ویزہ جاری کیا ہے۔
جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں گاڑیاں تیار کرنے کی جدید صنعت کو نئی شکل دی ہے۔
ذیشان شہزاد نے متحدہ عرب امارات میں مقامی سطح پر بننے والی گاڑیوں کے پہلے برانڈ کیلئے سرکردہ کردار ادا کرکے نام کمایا۔
دبئی میں اور اسکے باہر مقامی سطح کی اور تجارتی گاڑیوں کی تیاری کو فروغ دینے کا سہرا ان کے سرجاتا ہے۔
طویل مدتی ریذیڈنسی ویزہ متحدہ عرب امارات کی معیشت اور معاشرے کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو دیا جانا ہے اور شہزاد کو بیرون ملک سے تعلق رکھنے والوں کے خصوصی گروپ میں جگہ دے کر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔


