خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
معیشت

پاکستان اور امریکہ اپنی تذویراتی شراکت داری مستحکم کررہے ہیں، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ اپنی تذویراتی شراکت داری مستحکم کررہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

پاکستان اور امریکہ اپنی تذویراتی شراکت داری مستحکم کررہے ہیں، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ اپنی تذویراتی شراکت داری مستحکم کررہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ شب امریکی وزیر تجارت سے تعمیری اور مثبت گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ٹیکسیشن، توانائی اور دوسرے شعبہ جات میں اصلاحات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسابقتی معیشت کی جانب بڑھنے کے لئے ٹیرف اصلاحات بھی کی گئی ہیں۔

وزیر خزانہ نے پنشن اصلاحات کے حوالے سے کہا کہ ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن سکیم حکومت اور ملازمین دونوں کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے افراط زر میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں سات فیصد اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک کروڑ روپے سے زائد پنشن لینے والوں پر پانچ فیصد ٹیکس کی بھی تجویز دی ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اور نگزیب اور امریکی وزیر تجارتHoward Lutnick کے درمیان آن لائن ملاقا ت میں فریقین نے جوابی ٹیکسز پر تعمیری بات چیت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا جس کا مقصد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینا ہے۔

بات چیت میں تجارت ، سرمایہ کاری اور باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی۔

فریقین نے رو ڈ میپ پر اتفاق رائے کے بعد اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ آنے والے دنوں میں مزید تکنیکی سطح پر بات چیت ہوگی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں