پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت کے فروغ کی ضرورت پر زور: وزیر تجارت
اسلام آباد: وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پیر کے روز اسلام آباد میں پاکستان-بیلاروس بزنس فورم سے…

اسلام آباد: وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پیر کے روز اسلام آباد میں پاکستان-بیلاروس بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بیلاروس سے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے سرمایہ کاری، علم، اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کا منتظر ہے۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔


