پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط
اسلام آباد: پاکستان اور بیلا روس کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی، ماحولیات، پیشہ ورانہ تربیت، کسٹمز، صحت اور حلال تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے کئی معاہدے اور یادداشتوں پر دستخط کیے…

اسلام آباد: پاکستان اور بیلا روس کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی، ماحولیات، پیشہ ورانہ تربیت، کسٹمز، صحت اور حلال تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے کئی معاہدے اور یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت کے بعد دستخطی تقریب میں شرکت کی۔
وزیر تجارت جام کمال خان اور بیلا روس کے وزیر توانائی نے 2025-27 کے دوران جامع تعاون کے روڈمیپ سے متعلق دستاویز کا تبادلہ کیا۔
دونوں ممالک کے درمیان بین الحکومتی معاہدے کے تحت بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے۔


