خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: موچیوالا کے چک نمبر 441 میں مبینہ فائرنگ کی ویڈیو پر ڈی پی او ساجد حسین کا نوٹس، پولیس نے 6 ملزمان حراست میں لے لیے، دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاریجھنگ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن کا ضلعی محکموں کے اجلاس اور شہر کے مختلف علاقوں کے اچانک دوروں میں ترقیاتی منصوبوں، صفائی آپریشن، سیوریج اور ہسپتال کی سہولیات کا جائزہ، بروقت تکمیل اور عوامی خدمات بہتر بنانے کی ہدایتجھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی زیرِ صدارت ٹریفک پولیس اجلاس، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، حادثات کی روک تھام اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے سخت احتساب کی ہدایتجھنگ میں یوتھ کلائمیٹ کانفرنس، 100 سے زائد طلبہ کی شرکت، دریائے چناب میں سیلاب، شدید گرمی، فضائی آلودگی اور کسانوں کے مسائل پر گفتگو، سفارشات نیشنل یوتھ اسٹیٹمنٹ 2026 میں شامل کی جائیں گینائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
معیشت

پاکستان اور روس کے تجارت اور سرمایہ کاری فورم کا پہلا اجلاس ماسکو میں جاری

پاکستان اور روس کے تجارت اور سرمایہ کاری فورم کا پہلا اجلاس ماسکو میں جاری ہے۔ وزیرنجکاری عبدالعلیم خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ…

پاکستان اور روس کے تجارت اور سرمایہ کاری فورم کا پہلا اجلاس ماسکو میں جاری

پاکستان اور روس کے تجارت اور سرمایہ کاری فورم کا پہلا اجلاس ماسکو میں جاری ہے۔

وزیرنجکاری عبدالعلیم خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ فورم دونوں ملکوں کے درمیان نئے دوطرفہ تعلقات کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے انہوں نے زور دیا کہ فریقین مختلف شعبوں میں مشترکہ طور پر کام کرنے کی وسیع گنجائش رکھتے ہیں۔

وزیر نجکاری نے پاکستان میں کاروبار کے لئے سازگار ماحول کو اجاگر کیا۔اس موقع پر روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کی جانب سے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے دلچسپی کی عکاسی ہوتی ہے۔

سفیر نے کہا کہ پاکستان اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لئے روس کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں