وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان ترقی اور معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔ آج (منگل) کراچی میں خوراک و زراعت کی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو ویلیو ایڈیشن اور
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان ترقی اور معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔
آج (منگل) کراچی میں خوراک و زراعت کی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو ویلیو ایڈیشن اور معیار کی وجہ سے بین الاقوامی منڈیوں میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان نے تجارت کے لیے افریقی منڈی تک رسائی حاصل کی ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قومی معیشت کی بہتری اور تجارت بڑھانے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی جا رہی ہیں۔
وزیر تجارت نے کہا کہ تجارتی اور کاروباری برادری کو سہولت فراہم کی جارہی ہے اور برآمد کنندگان کے مطالبے پر وزیراعظم نے ان کی سہولت کیلئے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *