خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
معیشت

پاکستان ترقی اور معاشی استحکام کے راستے پر گامزن ہے،جام کمال

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان ترقی اور معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔ آج (منگل) کراچی میں خوراک و زراعت کی…

پاکستان ترقی اور معاشی استحکام کے راستے پر گامزن ہے،جام کمال

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان ترقی اور معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔

آج (منگل) کراچی میں خوراک و زراعت کی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو ویلیو ایڈیشن اور معیار کی وجہ سے بین الاقوامی منڈیوں میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان نے تجارت کے لیے افریقی منڈی تک رسائی حاصل کی ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قومی معیشت کی بہتری اور تجارت بڑھانے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

وزیر تجارت نے کہا کہ تجارتی اور کاروباری برادری کو سہولت فراہم کی جارہی ہے اور برآمد کنندگان کے مطالبے پر وزیراعظم نے ان کی سہولت کیلئے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں