وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے جامع لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بات آج(پیر) کو اسلام آباد میں روس کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران پاکستان روس تعاون مستحکم کرنے خصوصا پاکستان سٹیل
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے جامع لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بات آج(پیر) کو اسلام آباد میں روس کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ملاقات کے دوران پاکستان روس تعاون مستحکم کرنے خصوصا پاکستان سٹیل ملز کی بحالی اور جدت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف پاکستان سٹیل ملز کو ایک ترقی کرتا ہوا پیداواری ادارہ بنانے کا وژن رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا پانچ کمپنیوں نے پہلے ہی سٹیل ملز میں سرمایہ کاری اور اس کی بحالی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *