پاکستان میں ترک سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے ترکئے کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کے بارے میں پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں ترکئے کے وزیر تجارت عمربولاٹ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے…

وزیراعظم شہبازشریف نے ترکئے کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کے بارے میں پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں ترکئے کے وزیر تجارت عمربولاٹ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے ایک ترک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ اتفاق رائے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ترک سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔


