خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب نے خوشحال دیہات پروگرام کے لیے 24 ارب روپے کی منظوری دے دیسکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آٹھ دہشت گرد ہلاک کر دیےپاکستان ریلوے نے آمدن میں تاریخی 100 ارب روپے کا سنگ میل عبور کر لیا: حنیف عباسیامریکی حکام کی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکتنائیجیریا میں 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاریبھارت نے مسقط میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیاپاکستانی ادویات قبضے میں لینے ، انہیں جلانے کی کوشش پر افغانستان میں احتجاج شروع ہوگیاسترہ ممالک کی ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
معیشت

پاکستان نئی ٹیکنالوجیز کا جائزہ لینے کیلئے بین الاقوامی شراکت داروں سے معاونت لے رہا ہے:وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نئی ٹیکنالوجیز کا جائزہ لینے کے لیے قابل بھروسہ بین الاقوامی شراکت داروں سے معاونت لے رہا ہے جس سے اس کے مالیاتی ایکو سسٹم…

پاکستان نئی ٹیکنالوجیز کا جائزہ لینے کیلئے بین الاقوامی شراکت داروں سے معاونت لے رہا ہے:وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نئی ٹیکنالوجیز کا جائزہ لینے کے لیے قابل بھروسہ بین الاقوامی شراکت داروں سے معاونت لے رہا ہے جس سے اس کے مالیاتی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں سجوانی تجارتی وفد سے ملاقات کے دوران ذمہ داری کیساتھ جدت کاری، مضبوط طرز حکمرانی اور ریگولیٹری تعمیل کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں کسی بھی تعاون کی سمت قومی ترجیحات، شفافیت اور قابل اطلاق قوانین اور پالیسیوں سے واضح ہوگی۔

ملاقات میں ٹوکنائزیشن، مصنوعی ذہانت، بلاک چین اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں ابھرتے ہوئے عالمی رجحانات سمیت پاکستان کے مالیاتی شعبے میں جاری اصلاحات اور ڈیجیٹل تبدیلی کے ایجنڈے کی حمایت میں تعاون کے امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

وفد نے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں