پاکستان نے حجاج کرام کو شاندار خدمات فراہم کرنے پر ایک بار پھرلبیتم ایکسیلنس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ مکہ مکرمہ سے ہمارے نمائندے اسد اللہ خان نے بتایا ہے کہ پاکستان کے حج انتظامات کو مسلسل دوسرے سال عالمی سطح پر بہت پذیرائی ملی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو نے سعودی عرب
پاکستان نے حجاج کرام کو شاندار خدمات فراہم کرنے پر ایک بار پھرلبیتم ایکسیلنس ایوارڈ جیت لیا ہے۔
مکہ مکرمہ سے ہمارے نمائندے اسد اللہ خان نے بتایا ہے کہ پاکستان کے حج انتظامات کو مسلسل دوسرے سال عالمی سطح پر بہت پذیرائی ملی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو نے سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن ربیعہ سے آج مکہ مکرمہ میں خِتامُہُ مِسک کانفرنس میں ایوارڈ وصول کیا۔
سعودی حکام اور دیگر حج مشنز کے سربراہان نے خاص طور پر منیٰ، عرفات اور جمرات کمپلیکس میں حجاج کے رش پر قابو پانے کیلئے بہترانتظام، رہائش کی بہتر خدمات اور چوبیس گھنٹے فراہم کی جانے والی معاونت کی تعریف کی۔

















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *