خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں 10 روزہ زیادہ گندم اگاؤ مہم کا آغاز، 8 نومبر تک کسان سیمینارز، تربیتی پروگرامز اور گھر گھر آگاہی مہم کے ذریعے کاشتکاروں کو جدید طریقوں سے پیداوار بڑھانے کی ترغیب دی جائے گی، مہر ناصر عباس عارف سیالجھنگ: اضافی چالان کی شکایات پر ڈی پی او ساجد حسین کا نوٹس، متعلقہ ٹریفک وارڈن کو شوکاز نوٹس جاری، شہریوں کو بلاجواز پریشان کرنے اور اختیارات سے تجاوز پر محکمانہ کارروائی کی وارننگحلال شعبے کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ضروری ہے، خالد مگسیپاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی سیریز جیت لیچین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے دوران مودی حکومت کی دفاعی پالیسی کو عالمی تنقید کا سامناافغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت جاریپاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آردانش اسکولوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا، وزیراعظم
معیشت

پاکستان نے خصوصی اقتصادی زونز اور ٹیکنالوجی زونز کی بہتری کیلئے نمایاں اقدامات کئے

پاکستان نے گزشتہ 3 برسوں میں خصوصی اقتصادی اور ٹیکنالوجی زونز کی بہتری کیلئے نمایاں اقدامات کئے ہیں۔ یہ اقدامات خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے کئے گئے۔ خصوصی اقتصادی زونز کی…

پاکستان نے خصوصی اقتصادی زونز اور ٹیکنالوجی زونز کی بہتری کیلئے نمایاں اقدامات کئے

پاکستان نے گزشتہ 3 برسوں میں خصوصی اقتصادی اور ٹیکنالوجی زونز کی بہتری کیلئے نمایاں اقدامات کئے ہیں۔

یہ اقدامات خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے کئے گئے۔

خصوصی اقتصادی زونز کی بہتری کیلئے سروے ڈیٹا اور جدید منصوبہ بندی کی بنیاد پر نیا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے۔

خصوصی اقتصادی زونز کو روایتی رئیل اسٹیٹ ماڈل سے نکال کر صنعتی پیداوار، برآمدات اور سرمایہ کاری پر مبنی ماڈل کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔

رشکئی، دھابیجی، قائداعظم بزنس پارک، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور کراچی انڈسٹریل پارک کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

اسپیشل ٹیکنالوجی زونز میں جدت اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں 32 اسپیشل ٹیکنالوجی زونز قائم کئے گئے ہیں، جہاں 200 سے زائد کمپنیاں اور 27 ہزار سے زائد پروفیشنلز سرگرمِ عمل ہیں

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں